کپاس کی فی من قیمت پانچ ہزار پچاس روپے پر پہنچ گئی

پیر 23 مارچ 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) اعلیٰ معیار کی کپاس کی قلت کے باعث روئی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، گذشتہ ہفتے کپاس کی فی من قیمت پانچ ہزار پچاس روپے پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و اسپنگ ملز کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کی روئی کی خریداری کے باعث بھاو میں اضافے کا رجحان رہا، گذشتہ ہفتے کپاس کی قیمت پچاس روپے بڑھ کر پانچ ہزار پچاس روپے ہو گئی، صوبہ سندھ میں روئی کا بھاو چار ہزار سے پانچ ہزار ایک سو روپے اور پنجاب میں چار ہزار آٹھ سو سے پانچ ہزار تین سو روپے فی من ریکارڈ کیا گیا، ایسوسی ایشن کے مطابق جنررز کے پاس اسٹاک کم ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل و اسپنگ ملز روئی کی خریداری میں دلچسپی لے رہ ہیں، جس سے قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔