ایف بی آرنے اڑھائی لاکھ ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے

پیر 23 مارچ 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)ایف بی آرنے اڑھائی لاکھ ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے لوگ ایمانداری سے ٹیکس جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے سالانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے، اب تک ڈھائی لاکھ نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے گئے، جس میں سے چالیس ہزار افراد نے گوشوارے جمع کروائے، انھوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے تناسب میں اضافے کی ضرورت ہے، جس کے لئے ہر شخص کو ایمانداری سے ٹیکس دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانے کے لئے نادرا سے مدد لی جارہی ہے، ہر سال ایک لاکھ افراد کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔