مچھ،ٹرکوں کے کرایے میں کمی پر ڈرائیور سراپا احتجا

پیر 23 مارچ 2015 16:25

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)ٹرکوں کے کرایے میں کمی پر ڈرائیور سراپا احتجاج مقامی ٹرکوں کو کمپنی حضرات نظر انداز کرکے غیر مقامی ٹرکوں کو کم کرایے پر لوڈ کرتے ہیں کمپنیز کی ناجائز فائدہ اٹھانے کا عمل علاقے دشمنی کے مترادف ہیں باہر کے ٹرکوں کو لوڈ کرنے نہیں دیا جائیگا ان خیالات کا اظہا چےئرمین یونین مچھ، میر رحمت اللہ راؤ بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مچھ کے ٹھیکیداروں نے مقامی ٹرکوں کو لوڈ کرانے کے بجائے دیگر شہروں کو جانیوالے خالی ٹرکوں کو کم کرایے پر راضی کرکے لود کرتے ہیں کیونکہ دیگر شہریوں کو خالی جانیوالے ٹرکوں کو ایسے بھی جانا پڑتا ہے اور وہ ڈیزل کے پیسے نکالنے کے لئے مجبوراََ لوڈ لے جاتے ہیں ٹھیکیدار حضرات اس عمل کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جوکہ علاقہ دشمنی کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ اس عمل کا خاتمہ کیا جائے اور باہر کے ٹرکوں کو لوڈ کرنے کے بجائے مقامی ٹرکوں کو لوڈ دیا جائے تاکہ علاقہ میں پیدا ہونے والے اس عمل سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ٹرکوں کو لوڈ نہ ملنے کے باعث کھڑے رہنے کے سبب ٹرکوں کے ٹائر خراب ہورہے ہیں اس وقت ٹائروں کی قیمت ہزاروں روپے میں ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ناروا سلوک کو بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا۔