انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نوواک جوکووچ کے نام

پیر 23 مارچ 2015 14:15

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نوواک جوکووچ کے نام
کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے سوئس ٹینس حریف راجر فیڈرر کو ہرا کر انڈین ویلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

انڈین ویلز ٹینس گارڈ ن میں کھیلے گئے میچ میں 27سالہ نوواک جوکووچ نے اپنے 33سالہ سوئس حریف روجر فیڈرر کے خلاف 6-3،6-7(5-7)اور 6-2سے کامیابی حاصل کر کے کیریئر کا چوتھا انڈین ویلز اور مجموعی طور پر 50واں سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ فتح کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ یہ فتح کبھی بھی آسان نہیں تھی ، وہ اس کامیابی کو اپنی ٹیم کے نام کر تے ہیں جنہوں نے اس فتح کے حصول کے لیے ان کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :