قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل ہوگا

پیر 23 مارچ 2015 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل منگل کو ہوگا جس میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے آڈٹ اعتراضات اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور ای او بی ائی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ممبران کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے آڈٹ اعتراضات کا موخر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :