نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم کی یوم پاکستان پر پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

پیر 23 مارچ 2015 13:01

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم کی یوم پاکستان پر پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مارچ 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تصفیہ طلب معاملات پر گفت و شنید ہو سکتی ہے جس کے لیے ساز گار ماحول میں دو طرفہ مذاکرات ہونا ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہونے چاہئیں. امید ہے کہ مذاکرات سے دونوں ممالک کے مسائل کا حل نکال لیا جائے گا.