دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر مضبوط قوم بننا ہے، پاک سرزمین پرہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائیگا، مقصد کے لئے قوم اور سیاسی جماعتیں اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں

وزیراعظم نواز شریف کایوم پاکستان کے موقع پرپیغام

پیر 23 مارچ 2015 11:55

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، تاریخ کے مشکل دور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ وطن عزیز کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اور تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط قوم بننا ہے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج قائد کا پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے اور ملک کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہوگا، پاک سرزمین پرہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائیگا اور اس مقصد کے لئے پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتیں اپنی بہادرافواج کیشانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی میں مسلمانوں نیالگ اسلامی نظام پرمبنی ریاست کیلیے جدوجہد کی جب کہ وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے جسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔