یوم پاکستان کا آغاز وفاق میں 31،صوبوں میں 21توپوں کی سلامی سے گیا

پیر 23 مارچ 2015 11:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) ملک میں یوم پاکستان کا آغاز وفاق میں 31،صوبوں میں 21توپوں کی سلامی سے گیا ۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بیدیاں روڈ برکی میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے صبح 6 بجے اپنے روائتی انداز میں توپوں کی سلامی دی۔ا س موقع پر مقامی دیہات کے رہایشی موجود تھے۔جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔جبکہ مساجد میں ملکی سلامتی اور اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پشاور کے جناح پارک میں بھی دن کے آغاز پر مادر وطن کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ شہر قائد میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کوئٹہ کینٹ میں بھی پاک فوج کی جانب سے دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :