عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے والی تفتیشی ٹیم(کل) واطن پہنچے گی

اتوار 22 مارچ 2015 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے والی تفتیشی ٹیم (کل) پیر کو واطن پہنچے گی ، دبئی حکام نے وزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے جمع کرائی گئی دستاویزات کو درست قرار دیتے ہوئے انٹر پول پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے بارے میں اپریل کے پہلے ہفتے میں فیصلہ کیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ دبئی پولیس نے ایف آئی اے اور انٹر پول کو مطلوب منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ اب تینوں ملزمان کو ایک ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا،دبئی جانے والی چار رکنی ٹیم میں دو رکنی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے،جس کے بعد ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی نوید خواجہ سمیت دو افسران کل (پیر ) کو واپس پہنچ رہے ہیں،عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی پاسپورٹ پر مسقط سے دبئی سفر کے دوران گرفتار کیا تھا،عزیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں مین52 سے زائد مقدمات درج ہیں،پاکستان واپس آنے والی پولیس ٹیم کے ویزے 7 مارچ کو ختم ہوگئے تھے،جس کے بعدویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی،دبئی قوانین کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کی حوالگی کے حکم کے بعد 30 دن کے اندر اندر ملزم کو متعلقہ ملک منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :