Live Updates

تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات پر جسٹس(ر) وجیہ الدین کی تجاویز تسلیم کرلیں،اگلے 48گھنٹوں میں پارٹی کا نیا بااختیار الیکشن کمیشن بنانے ، پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ ،عمران خان جلد قائمقام عہدیدار نامزد کریں گے،جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن آنے کے بعد اسمبلی میں واپس جانے ،کراچی میں رینجرز آپریشن کی حمایت کا فیصلہ، امن کے قیام کیلئے خیبرپختونخوا کا سندھ حکومت کو تعاون فراہم کرنے کا اعلان، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی میڈیا بریفنگ،مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدرفدا محمد خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اتوار 22 مارچ 2015 22:34

تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات پر جسٹس(ر) وجیہ الدین کی تجاویز تسلیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات پر جسٹس(ر) وجیہ الدین کی تجاویز تسلیم کرلیں،اگلے 48گھنٹوں میں پارٹی کا نیا بااختیار الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ،تحریک انصاف کے تمام موجودہ عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، عمران خان جلد تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر کے عہدیدار نامزد کریں گے، نئے انتخابات تک عمران خان کے نامزد عہدیدار فرائض سرانجام دیں گے،جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن آنے کے بعد اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ،کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کی حمایت کا فیصلہ، امن کے قیام کیلئے خیبرپختونخوا کا سندھ حکومت کو تعاون فراہم کرنے کا اعلان، مسلم لیگ(ن) کے خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدرفدا محمد خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں ہوا۔ اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہ الدین کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر فدا محمد خان نے شرکت کر کے تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فدامحمد خان نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، تبدیلی کے نعرے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوا،(ن)لیگی قیادت نے مایوس کیا، جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑی۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں دو نکات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس(ر)وجیہ الدین کی رپورٹ کی سفارشات زیر بحث آئیں،پارٹی انتخابات پر جسٹس(ر) وجیہ الدین کی تجاویز تسلیم کرلیں،ان کی سفارشات پرچند دنوں میں نیا پارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے گا،چیئرمین عمران خان نے ان سفارشات کی روشنی میں تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان پارٹی کا نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیں گے اور وہی پارٹی الیکشن کرانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، انٹرا پارٹی انتخابات پر کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، اگلے 48گھنٹوں میں پارٹی کا نیا بااختیار الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ،عمران خان جلد تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر کے عہدیدار نامزد کریں گے، نئے انتخابات تک عمران خان کے نامزد عہدیدار فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن آنے کے بعد اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ کریں گے،نادرا، ایف آئی اے،الیکشن کمیشن سربراہوں پر سب کو اعتماد ہونا چاہیے، جوڈیشل کمیشن کسی سے بھی معاونت حاصل کر سکتا ہے، آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی معاونت لی جا سکتی ہے، خواہش ہے کہ جوڈیشل کمیشن 45روز کے اندر فیصلہ کرے، دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے پابند ہیں ملک میں شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے کے خواہش مند ہیں،ہمارے ہاں اندرونی جمہوریت کی روایت نہیں، جمہوری قدروں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات