وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان اور ہارون اختر خان کی ملاقات ،وزیراعلیٰ پنجاب کی دونوں بھائیوں کو (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت
اتوار 22 مارچ 2015 22:10
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان اور ہارون اختر خان نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، وزیراعلیٰ پنجاب کی دونوں بھائیوں کو (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اتوار کو یہاں ہمایوں اختر خان کے گھر پر ان سے ملاقات ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملک و قوم کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں اور انہوں نے سیاسی میدان میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ترقی اور جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک میں امن و امان کے قیام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بہت مشکل فیصلے کیے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت پسند اور نظریاتی افراد کی جماعت ہے اور اس میں جماعت میں مخلص اور جمہوریت پسند لوگوں کیلئے بے پناہ جگہ ہے ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ہمایوں اختر خان اور ہارون اختر خان کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے ملکی سیاست میں دوبارہ اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان اور ہارون اختر خان نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے جمہوری سفر کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دو رمیں اسے بڑے چینلجز کا سامنا رہا ہے لیکن معیشت کی بہتری اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) عوام میں مزید مقبولیت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ خان برادرز نے کہا کہ (ن) لیگ ایک حقیقی جمہوری جماعت ہے اور اس کی جمہوریت کے فروغ کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں بھائیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت جلد پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.