خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 20 شدت پسند ہلاک

اتوار 22 مارچ 2015 21:25

خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 20 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرئع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی ،کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،جبکہ شدت پسندوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔پاک آرمی نے اہم پہاڑی چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :