پمز کی رہائشی کالونی میں سرکاری کوارٹرز کرایہ پر دینے کا انکشاف،پمز میں ڈاکٹر کے قتل سمیت پے در پے وارداتوں کے شاخسانے پولیس سمیت پمز انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ بن گیا

اتوار 22 مارچ 2015 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2015ء) پاکستان میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف سائنسز (پمز)کی رہائشی کالونی میں سرکاری کوارٹرز کو کرایہ پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پمز میں پے در پے ڈاکٹر شاہد ملک کے قتل کے علاوہ دیگر وارداتوں کے شاخسانے پولیس سمیت پمز انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہو ا ہے کہ پمز کی رہائشی کالونی کے سرکاری کوارٹرز کے کمرے پرائیویٹ افراد کو کرایہ پر دینے کا انکشاف ہو ا ہے ، عام لوگ رات کو پمز اور ملحقہ علاقوں میں رہزنی سمیت دیگر وارداتیں کر کے باآسانی چھپ سکتے ہیں ، اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک نامور ڈاکٹر شاہد ملک کو بھی نامعلوم افراد قتل کر کے فرار ہوگئے تھے اور قاتلوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ،اور ساتھ ہی پمز احاطہ میں ڈاکٹر ز اور انکی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوچکی ہے اور انکے ملزم پمز سرکاری کوارٹرز میں ہی کرایہ پر رہتے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری مکانات کو کرایہ پر دینے کے معاملہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :