ملتان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،شہریوں نے 2 ڈاکو رانیاں پکڑ لیں،2 ساتھی مرد فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 22 مارچ 2015 19:53

ملتان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،شہریوں نے 2 ڈاکو رانیاں پکڑ لیں،2 ساتھی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) ملتان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ گروہ کی 2 ڈاکو رانیوں کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ دو مرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،خواتین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کی یہ کوشش ملتان کے علاقے چوک نواں شہر کے قریب سیمنٹ کی دکان میں کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں چودھری شاہد نامی شخص دکان پر موجود تھا کہ دو خواتین داخل ہوئیں اور اس سے سیمنٹ کی معلومات لینے لگیں اس دوران دو مرد بھی دوکان میں داخل ہوئے جنہوں نے چودھری شاہد کو قابو کرلیا اور خواتین نے تجوری سے 40 ہزار روپے نکال لئے۔

چودھری شاہد کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے جس پر دونوں مرد تو بھاگ گئے لیکن خواتین کو لوگوں نے پکڑ لیا اور تھانہ کوتوالی کی پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بھکاری ہیں دوکاندار کی ان پر بری نیت تھی، انکے انکار پر دوکاندار نے الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :