کراچی،پولیس کا خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں چھاپہ، پولیس مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر2ساتھیوں سمیت ہلاک،4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب،رینجرزاور پولیس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور گینگ وار کے26 ملزمان کو گرفتار

اتوار 22 مارچ 2015 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر2ساتھیوں سمیت ہلاک،4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ رینجرزاور پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور گینگ وار کے26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس نے خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں چھاپہ مارا،ملزمان نے جوابی فائرنگ شروع کردی،پولیس پر دستی بم اور راکٹ سے حملہ کیا گیا،صورتحال کے پیش نظر کمانڈوز کو طلب کرلیا گیا،4سو سے زائد اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرے میں لے لیا،ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی میں ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظٰم سے ہے،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے،ایک دہشتگرد کی شناخت کامڈر قدرت اللہ کے نام کرلی گئی ہے،جبکہ مزید 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلن ،بھتہ خوری اور گینگ وار کے22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پریڈی پولیس نے بھی ایک کارروائی میں4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 ماہ کے دوران کراچی سے12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا،جبکہ18 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے،157 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، رینجرز پر خود کش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں۔