عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیگی؛ صابراعوان

اتوار 22 مارچ 2015 18:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی میں اقلیتی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی ، ٹاؤن ون امیر سراج الدین قریشی ، ٹاؤن تھری امیر عتیق الرحمن ، سابق ممبرقومی اسمبلی پرویز مسیحی اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صوبے میں کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور عوام کی ترجمانی کس طرح ہوتی وہ سابق صوبائی حکومت کو سامنے سے دیکھا دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب موجودہ حکومت عوام کی ترجمانی کے لیے بلدیاتی الیکشن بروقت کروانے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دیانتدار ، مخلص اور نوجوان قیادت کو سامنے لائے گی اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد جماعت اسلامی پورے صوبے میں یکساں نظام تعلیم ، یکساں ترقیاتی کام کریگی اور پسند ناپسند کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کو انصاف اس کی دہلیز پر مہیا کریگی۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اُمیدواروں کا چناؤ شروع ہے اورکارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کا پیغام گھرگھر پہنچائیں۔