آئی۔ایس۔او 23 مارچ کے موقع پر پاکستان کے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کرتی ہیں

قیامِ پاکستان میں نوجوانوں نے جو کردارادا کیا تھا آج استحکامِ پاکستان میں بھی اُسی لگن اور بیداری کی ضرورت ہے۔توحید علوی

اتوار 22 مارچ 2015 18:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائز یشن پاکستان 23 مارچ کے موقع پر پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عزم کرتی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے اُسی نظرئیے کے تحفظ کے لیئے قوم بیداری کا ثبوت دیں اور ایک ہو کر دشمن کے مزموم عزائم کو ناکام کریں کیونکہ پاکستان وہ نعمتِ خداوند ہے جس کے حصول میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہیں جن کا مقصد غلامی کی لعنت کو ختم کرنا تھامگر افسوس کہ آج بھی ہم غلام ہیں کبھی ذات پات،رنگ نسل،مذہب توکبھی کلچراور کبھی اپنی انا کے لیکن سب سے بڑھ کربیرونی مداخلت کے باوجودخاموش رہنااس سرزمین کے لیئے زہرِقاتل ہے ان خیالات کا اظہار امامیہ ۔

(جاری ہے)

ایس ۔او کے ڈویژ نل صدر توحید علوی نے اپنے ایک پیغام میں کیااور مزید کہا کہ قیامِ پاکستان میں نوجوانوں نے جو کردارادا کیا تھا آج استحکامِ پاکستان میں بھی اُسی لگن اور بیداری کی ضرورت ہے اور اگر نوجوان طبقہ متحرک نہ ہواتوہمارا مستقبل ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :