Live Updates

مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدوروں کو سینٹ کے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پراسرار طور پر خاموشی

اتوار 22 مارچ 2015 18:01

مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدوروں کو سینٹ کے ٹکٹ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدوروں کو سینٹ کے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پراسرار طور پر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی کو سینٹ کے انتخابات میں سینٹ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا ۔ پیر صابر شاہ کی جانب سے مستعفی ہونے کی بھی دھمکی دی تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں صوبائی صدوروں کو سینٹ کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد مکمل طور پر سیاسی سرگرمیوں سے لا تعلقی کرنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر صابر شاہ ابیٹ آباد تک اور اعظم سواتی اسلام آباد تک محدود ہو گئے ہیں ۔ دونوں صوبائی صدور کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے ۔ پیر صابر شاہ کو وزیر اعظم کے مشیر بنانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا تاہم بعدازاں بعض افراد کے خدشات کے پیش نظر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات