نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے بارہ ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو کلیئر قراردیدیا

اتوار 22 مارچ 2015 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بارہ ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو کلیئر قرار دیا ہے اور شناختی کارڈ کی فراہمی کاکام آئندہ ہفتے سے شروع کردیائے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے بھر میں 45ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو مختلف الزامات کے تحت بلاک کیا گیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ اورسیکرٹری داخلہ کو اپنی سفارشات ارسال کی تھی اور موقف اختیار کیا کہ افغان مہاجرین کے علاوہ جن پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں انہیں فوری طور پر ریلز کیا جائے ۔

وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں چیئر مین نادرا کی طرف سے اس ضمن میں نادرا خیبر پختونخوا کے حکام کو اس سلسلے میں کام تیز کرنے کی ہدایات کی گئی جس پر نادرا خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ اورپاکستانی شناختی کارڈ ز جن پر الزامات عائد نہیں ہیں کو کلیئر کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :