کاروباری برادری کا شرح سودمیں کمی کیلئے مرکزی بینک کے فیصلے کا خیرمقدم ،معیشت کیلئے خوش آئند اقدام ہے؛ایوان صنعت و تجارت کراچی

اتوار 22 مارچ 2015 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ملکی کاروباری برادری نے شرح سودمیں کمی سے متعلق مرکزی بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ایوان صنعت و تجارت کراچی میں بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 50 بیسس پوائنٹس کم کر کے 8.5 فیصد سے 8 فیصد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ حکومت اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت سے اچھے اقدامات کیے ہیں، حکومت کو مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔سراج قاسم تیلی نے معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زود دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے اعتماد اور معاشی حالات میں بہتری نظر آرہی ہے۔ سراج قاسم تیلی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی آنی چاہیے۔#/s#

متعلقہ عنوان :