یوحنا آباد میں لوگوں کو جلانے والوں کیخلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائیگا، شہباز شریف

اتوار 22 مارچ 2015 17:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ یوحنا آباد میں بلوائیوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے والے نوا جوان محمد نعیم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں محمد نعیم کی رہائش گاہ پران کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور محمد نعیم کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ زندہ انسانوں کو جلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اورملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائیگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ کے باہرخودکش دھماکوں میں 21 افراد کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے محمد نعیم سمیت 2 افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں زندہ جلا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :