وہاب ریاض پر جرمانہ ، ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے
اتوار 22 مارچ 2015 17:30
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) قومی کرکٹر وہاب ریاض پر آئی سی سی کی طرف سے جرمانے پر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے اور جرمانے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے وہاب ریاض کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی کی پیش کش کردی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگومیں برین لاراکاکہناتھاکہ لوگ اب ٹی 20فارمیٹ میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ، چھوٹے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی اٹیکنگ پوزیشن ہوتی ہے ، کھلاڑیوں کو ایسی ہی سزا ملتی رہی تو وہ دباﺅمیں رہیں گے اور غصہ بھی نہیں نکال سکیں گے ، توکیا ہوگا؟ اُن کاکہناتھاکہ وہاب ریاض سے متعلق آئی سی سی نے پتہ نہیں کیا سوچا، سزا مضحکہ خیز ہے ، وہ جرمانے کی رقم اداکرناچاہتے ہیں ، وہاب ریاض اور واٹسن کے درمیان فلائنگ کیس کے ہونیوالے تبادلے سے محضوظ ہوا، یہی چیزیں ورلڈکپ میں ہائی لائیٹس کی حیثیت اختیار کرجاتی ہیں ، وہاب ریاض کی باﺅلنگ بہت اچھی لگی ، باﺅلنگ کے دوران سمتھ سے وہاب کا رویہ مختلف تھا لیکن شین واٹسن کے ساتھ بالکل بدلے انداز کے ساتھ پیش آیاجس سے سب لطف اندوز ہوئے ۔
لاراکاکہناتھاکہ ہار جیت ہوتی ہے ، یہ میچ اور وہاب واٹسن معاملہ تفریح کا باعث تھابہر کیف اچھاکھیل دیکھنے کو ملا، واٹسن بھی اچھے کرکٹرہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.