ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے آج تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے ‘شہبازشریف
23مارچ کو تحریک قیام پاکستان میں تاریخی اہمیت حاصل ہے،اس روز برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اپنی منزل کا تعین ہوا قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہواتھا وہ ابھی ادھورا ہے،منزل کے حصول کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی آج تحریک آزادی کے مجاہدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا آج پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنارکرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے عزم کااعادہ کرنا ہوگا‘وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کایوم پاکستان کے موقع پرخصوصی پیغام
اتوار 22 مارچ 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ23مارچ کو تحریک قیام پاکستان میں تاریخی اہمیت حاصل ہے۔اس روز قرارداد کی منظوری سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے منزل کا تعین ہوا اورایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی،ہمیں آج کے دن پاکستان کوترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اوراسے صحیح معنوں میں بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے، اس اہم ترین اورتاریخی دن مسلم لیگ کے جھنڈے تلے برصغیر کے مسلمانوں نے اکٹھے ہوکراپنی منزل کا تعین کیا۔(جاری ہے)
لاہور کے منٹو پارک میں ہونے والے تاریخی جلسے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور کو عملی شکل دینے والی قراردادکی منظوری کے بعدمسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیاد ت میں چند برسوں میں اپنے لئے الگ وطن کے قیام کی منزل حاصل کرلی ۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہواتھا وہ ابھی ادھورا ہے۔اس ادھورے سفر کی تکمیل کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور اپنی منزل کے حصول کیلئے من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد ،تنظیم ،نظم وضبط،محنت ، دیانت اورامانت جیسے سنہری اصولوں کو اپناکرپاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباوٴاجداد نے پاکستان کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دیں جو ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی،انتہاء پسندی ،فرقہ واریت ،توانائی بحران،غربت اوربے روزگاری جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک و قوم کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں کررہی ہے۔ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے آج اسی جذبے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ قائد اعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان کے دوران دیکھنے میں آیاتھا،ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر امیر اورغریب کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے ۔پنجاب حکومت نے دانش سکول سسٹم،میٹروبس پراجیکٹ،آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم اور اپناروزگار سکیم جیسے فلاحی منصوبے شروع کر کے اس جانب مثبت قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ23مارچ کا دن دراصل تحریک آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا ۔ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.