مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں،عبوری حکومت بھی آ سکتی ہے،بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کرکامیابی حاصل کریں گے،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے،ملک تباہی و بدحالی کی طرف جا رہا ہے،تین سے چار بار آزمائے لوگ ملک کو ترقی نہیں دے سکتے،بلدیاتی انتخابات تبدیلی کیلئے ضروری ہیں، حکومت میں تبدیلی سے نظام میں تبدیلی آئے گی

سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا سنٹرل ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کرکامیابی حاصل کریں گے،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے،مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں،عبوری حکومت بھی آ سکتی ہے،ملک تباہی و بدحالی کی طرف جا رہا ہے،تین سے چار بار آزمائے لوگ ملک کو ترقی نہیں دے سکتے،بلدیاتی انتخابات تبدیلی کیلئے ضروری ہیں، حکومت میں تبدیلی سے نظام میں تبدیلی آئے گی۔

وہ اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ملک بھر کے پارٹی صدور، جنرل سیکرٹریز، اوورسیز عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال ، پارٹی رکن سازی، پارٹی انتخابات کے امور پر غور کیا گیا، اجلاس پیر کو بھی جاری رہے گا، آل پاکستان مسلم لیگ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کی اہم شخصیات کو حمایت کیلئے آمادہ کرلیا گیا جبکہ دبئی میں بھی رابطے کرنے سے متعلق غور کیا گیا،شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی، جلد سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ورنہ کچھ نہیں،ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے حق میں کیا کچھ کر سکتے ہیں،تنظیم سازی کے بغیر جماعت نامکمل ہے، ٹھوس بنیادوں پر تنظیم سازی کی ضرورت ہے،ہماری جماعت میں کوئی کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں، کنونشن کے تمام اخراجات تمام عہدیداروں نے مل کر اٹھائے ہیں ،عہدیداروں نے پارٹی چلائی اور مشکل وقت میں کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کرکامیابی حاصل کریں گے،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے،مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں،عبوری حکومت بھی آ سکتی ہے،ملک تباہی و بدحالی کی طرف جا رہا ہے،تین سے چار بار آزمائے لوگ ملک کو ترقی نہیں دے سکتے،بلدیاتی انتخابات تبدیلی کیلئے ضروری ہیں، حکومت میں تبدیلی سے نظام میں تبدیلی آئے گی۔