بھارت کو گزشتہ ماہ 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی اشیاء برآمد

اتوار 22 مارچ 2015 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کو گذشتہ ماہ تیراسی کروڑ نوے لاکھ روپے کی اشیا برآمد کی گئیں، جنوری کے مقابلے میں برآمدی مالیت میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق توانائی بحران کے باعث ملک میں زرعی اور صنعتی پیداوار میں کمی دیکھی گئی، رواں سال فروری میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کو تیراسی کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات برآمد کیں گئیں، جن میں سات ہزار دو سو تراسی میٹرک ٹن پھل، چار ہزار بانوے میٹرک ٹن نمک رہی، جنوری میں ستانوے کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی اشیا برآمد کی گئی تھیں، دوسری جانب فروری کے پہلے پندرہ روز میں بھارت سے درآمدی حجم دو ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :