حکومت کا مختلف بینکوں سے قرضوں کا حجم 10 کھرب سے تجاوز
اتوار 22 مارچ 2015 16:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)کمزور مالی انتظام کے باعث رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران حکومت کا مختلف بینکوں سے قرضوں کا حجم دس کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمزور مالی انتظام اور ٹیکس وصولی میں کمی کے باعث حکومت کو بجٹ خسارے میں اضافے کا سامنا ہے، حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران مختلف بینکوں سے دس کھرب انتیس ارب روپے سے زائد قرضے حاصل کئے، گذشتہ مالی سال اس عرصے میں تین سو اٹھارہ ارب روپے قرضہ لیا تھا۔
حکومت نے مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے لیے اسٹیٹ بینک سے تین سو سرسٹھ ارب روپے قرضہ لیا، جبکہ جاری مالی سال کے دوران اب تک چار سو چونتیس ارب روپے قرضہ واپس کردیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں پر بڑھتا انحصار حکومت کی ٹیکس وصولی میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.