”شہباز شریف ،آصف زرداری ‘عمرا ن خان سمیت دیگر قومی لیڈر بغیر سکیورٹی گلبرگ کی شاہرا ہ پر گھومتے رہے “
عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے آنیوالے شہری سیاسی لیڈروں کو اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے
اتوار 22 مارچ 2015 16:03
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) عام دنوں میں سخت سکیورٹی میں نقل و حرکت کرنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،سابق صدر مملکت آصف زرداری ، عمران خان سمیت دیگر قومی لیڈر بغیر کسی سکیورٹی حصار کے گلبرگ کی شاہراہ پر گھومتے پھرتے نظر آئے ،عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے آنے والے شہری سیاسی لیڈروں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کرتے اور اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلہ میں لبرٹی مارکیٹ میں عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری‘ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین‘ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘پختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ہو بہو ہم شکل اور مختلف ٹی وی پروگراموں میں ان شخصیات کی ڈمیز کا کردار ادا کرنے والے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گلبرگ کی شاہراہوں پر گھومتے ہوئے نظر آئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.