شہری مری روڈ سیل پوائنٹ سے سبزیات کے بیج حاصل کر سکتے ہیں  محکمہ زراعت پنجاب

کچن گارڈننگ کا منصوبہ صوبے میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے  ترجمان

اتوار 22 مارچ 2015 15:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان بابر لطیف بلوچ کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈپر بارانی یونیورسٹی کے باہر قائم سیل پوائنٹ سے بھی بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد سبزیات کے بیجوں کے حصول میں بھرپور دلچسپی ظاہرکر رہی ہے ۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سبزیوں کے بیج مری روڈ پر قائم سیل پوائنٹ سے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے کے دوران حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کے یہ بیج زرعی ماہرین کی سفارشات اور تحقیق کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ کچن گارڈننگ کا منصوبہ صوبے میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہر طبقے کے افراد کچن گارڈننگ منصوبہ سے مستفید ہوں اور گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرکے نہ صرف اپنی سبزیوں کی ضروریات کو پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کے پیکٹس کے حصول و رہنمائی کے لئے 051-2840377 اور 051-9292165 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :