میکسیکو: میچ کے دوران ریسلر ہلاک

اتوار 22 مارچ 2015 14:49

میکسیکو: میچ کے دوران ریسلر ہلاک

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) میکسیکو کے ایک تاریخی ریسلر کا بیٹا میچ کے دوران رنگ میں چوٹ لگنے سےہلاک ہو گیا۔ ریاست باجا کیلی فورنیا کے پراسیکیوٹر دفتر نے بتایا کہ تجوانا کے ایک میونسپل آڈیٹوریم میں ہفتہ کو رات گئے ایک میچ میں پیڈرو اگویورامیریز عرف ہیجوڈلپیرواگویو حریف ریسلر آسکر گٹیریز عرف رے مسٹیریو کی مبینہ فلائنگ کک لگنے سے بے ہوش کو کر رنگ میں گر گئے۔

میچ کی وڈیو کے مطابق، اگویو کے گرنے کے بعد مقابلہ دو منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد ریفری اور ساتھی ریسلرز کو معلوم ہوا کہ وہ بہت زخمی ہیں۔ پراسیکیوٹر ترجمان نے بتایا کہ اگویو کو بعد میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات ڈیڑھ بجے انتقال کر گئے۔ سٹیٹ پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق انہوں نے ممکنہ قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے منتظم ادارہ 'دی کریش' سے واقعہ پر تبصرہ کیلئے رابطہ نہیں ہو سکا۔

ٹرپل اے ریسلنگ فیڈریشن کے ڈائریکٹرجوقین رولڈان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس دل خراش خبر پر تبصرہ کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں اور وہ اگویو کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پروفیشنل ریسلنگ 'لوچا لبرے' میں میکسیکو رنگا رنگ پہلوانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ تاریخی ریسلرپیڈرو اگویو کے 35 سالہ بیٹے پچھلے بیس سالوں سے ریسلنگ کے میدان میں تھے ۔ انہوں نے کئی بڑے ٹائٹل بھی جیتے ۔اے پی

متعلقہ عنوان :