کراچی  حساس اداروں نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی

کالعدم جماعت کے پانچ گروہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی مدد سے واردات کرتے ہیں  رپورٹ

اتوار 22 مارچ 2015 14:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) حساس اداروں نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت کے پانچ گروہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی مدد سے واردات کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعتیں سیاسی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کی مدد سے اپنے اہداف حاصل کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں نعیم بخاری گروپ ، عطا اللہ ، آصف چھوٹو گروپ ، جند الہ اور القاعدہ ملوث ہیں ۔

نعیم بخاری گروپ سیٹرل زون میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق چند روز پہلے پریڈی سٹریٹ اور آرام باغ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بہادر آباد میں بوہری برادری کے قتل میں کالعدم جماعت کا ایک ہی گروپ ملوث ہے -

متعلقہ عنوان :