پاکستانی نژاد سپنر کا آسٹریلیا کرکٹ میں نیا ریکارڈ

اتوار 22 مارچ 2015 13:48

پاکستانی نژاد سپنر کا آسٹریلیا کرکٹ میں نیا ریکارڈ

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان میں پیدا ہونے والے فواد خان نے آسٹریلیا میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ فائنلز میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ آسٹریلیا میں پناہ گزین فواد نے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ فائنل میں وکٹوریہ سٹیٹ کیلئے 89 رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ویسٹرن آسٹریلیا اتوار کو بیلی ریو اوول میں کھیلے کے دوسرے دن 421 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 2009 میں پاکستان سے یہاں آ کر پناہ حاصل کرنے والے لیگ سپنر فواد نے آٹھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ خیال رہے کہ فواد سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹرن آسٹریلیا کے کرس میتھیوز کے پاس تھا، جنہوں نے 1988 میں کوئنز لینڈ کے خلاف 8-101 حاصل کی تھیں۔اے پی

متعلقہ عنوان :