کوئٹہ،ڈیرہ اللہ یار میں 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

پائپ لائن طویل مدت سے زیر استعمال نہیں تھی ، نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج ، کارروائی شروع کر دی گئی

اتوار 22 مارچ 2015 11:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم افراد نے دھماکے خیز مواد سے 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے تباہ کر دیا ہے ، گیس پائپ لائن کافی عرصہ سے استعمال میں نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی کسی قسم کے تعطل کا شکار نہیں ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔