لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے
نثار بزمی نے 40بھارتی اور 66پاکستانی فلموں کا میوزک دیا ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈزملے
اتوار 22 مارچ 2015 11:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستا نی فلموں کو اپنی مدھر موسیقی سے دنیا بھر میں منفرد پہچان دلوانے والے لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے ۔سید نثار احمد بزمی نے 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور آرٹسٹ اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے پہلی بار 1946ء میں بھارتی فلم ”جمنا پار “کیلئے میوزک کمپوز کیا اور اپنا نام سید نثار احمد سے نثار بزمی رکھ لیا۔
نثار بزمی نے 40کے قریب بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کی جانب سے فلموں میں میوزک دینے کی آفر ملنے پر نثار بزمی 21جون 1962ء کو بھارت سے پاکستان آگئے ۔پاکستان میں پہلا گیت فلم ”ایسا بھی ہوتا ہے “کیلئے کمپوز کیا۔(جاری ہے)
جسکے بول تھے ”محبت میں تیرے سر کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے “ اس گیت کو احمد رشدی اور میڈم نورجہاں نے گایا۔
انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 66پاکستانی فلموں کو دلکش مدھر دھنوں سے سنوار کراپنی خدا داد صلاحیتوں کو منوایا۔ انہوں نے پاپ گلوکار عالمگیر کو متعارف کروایا ۔اسکے علاوہ بد ر الزمان ،تنویر آفریدی، فیصل لطیف، شازیہ کوثر، شبانہ کوثر، خورشید نور علی اور دیگر گلوکاروں کو میوزک کے اسرار و رموز سے آگاہ کرتے ہوئے تربیت دی ۔انکے کیریئر کی آخری فلم ”ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ “تھی۔ انکے کمپوز کردہ مقبول ترین اور سدا بہار فلمی گیتوں میں اے بہارو گواہ رہنا، اظہار بھی مشکل ہے ، لگا ہے حسن کا بازار دیکھو، رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کیلئے آ، اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا،ہم چلے تو ہمارے سنگ سنگ نظارے چلے ، چلو اچھا ہوا تم بھول گئے ، کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے شامل ہیں۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ نثار بزمی 83سا ل کی عمر میں 22مارچ 2007ء کو خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.