ملک کودہشت گردی سے زیادہ کرپشن سے خطرہ ہے،جے ٹی آئی،

ہمار ے عصری تعلیمی ادارے خرابیوں کی جڑہیں،فرسودہ نظام تعلیم کاخاتمہ ناگزیرہے،پشین میں جے ٹی آئی معاونت سازی تقریب سے عبدالوحدکاکڑ ودیگرکاخطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء ) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینرعبدالواحدکاکڑنے کہاہے کہ فرسودہ تعلیمی نظام کی خرابیوں کے باعث عصری تعلیمی ادارے نیک اورخداپرست نوجوانوں کے بجائے غنڈے اورمادہ پرست لوگ پیداکررہے ہیں،ہمارے تعلیمی ادارے نقائص اورخرابیوں کی جڑہیں اسی وجہ سے کلرک سے لیکرصدرتمام عہدوں پرجولوگ براجماں ہوتے ہیں وہ بدعنوانی اوررشوت ستانی میں ملوث ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ جے ٹی آئی کوتعلیمی اداروں میں فعال کرکے خوف خداسے معمورنوجوانوں کومیدان عمل کے لئے تیارکئے جائیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے پشین میں جے ٹی آئی کی معاونت سازی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتقریب سے صوبائی کنوینرجلال شاہ اخندزادہ،جے یوآئی کے صوبائی ناظم صاحبزادہ مولاناکمال الدین،ممتازاللہ،کوئٹہ کے کنوینرمحمدطاہرزیرے اورپروفیسرظفراللہ کاکڑنے بھی خطاب کیااس موقع پرمرکزی کنوینرعبدالواحدکاکڑاورصوبائی کنوینرجلال شاہ اخندزادہ نے پشین کے کنونیروں کوجے ٹی آئی کی معاونت سازی کے فارم دیکررکن سازی کاافتتاح کیا،مقررین نے کہاکہ بدعنوانی ،بدترین لوٹ مار،بے لگام کرپشن اوربے تحاشارشوت ستانی نے ملک کواندرسے کھوکھلاکررکھ دیاہے،ملک کودہشت گردی سے زیادہ ناقص ،طبقاتی اورفرسودہ نظام تعلیم سے خطرہ ہے ہمارے تعلیمی اداروں میں جب شریف ،نیک اورخداپرست نوجوان داخلہ لیتے ہیں تودوسال بعدوہی نوجوان غنڈہ،اساتذہ کے گستاخ اورمادہ پرست بن کرنکلتے ہیں جوبعدمیں ملک کے مختلف اہم عہدوں پرتعینات ہوکردونوں ہاتھوں سے ملک وقوم کی دولت کولوٹتاہے،اس ناسورکے خاتمے کے لئے تعلیمی اداروں میں جے ٹی آئی کوفعال بناناضروری اورعلماء کرام کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :