ژوب، فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا،

ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:51

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )ژوب فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے سرحدی علاقے سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کی ہدایت پر کمانڈنٹ ژوب ایف سی کرنل محمد حیات لیفٹننٹ کرنل ہارون حفیظ اور میجر عاصم رضا ملک کی نگرانی میں ایف سی میڈیکل ونگ کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے سرحدی علاقے سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی وسول ڈاکٹروں ڈاکٹر آصف بختیار رانا ڈاکٹر اسماعیل لیڈی ڈاکٹرنرسنگ حوالدارعبدالرشید حوالدار ارشد کمال حوالدار سعیداللہ جان حوالدار امجد نوازا ور دیگر نے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائدمریضوں کا معائنہ کیامیڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئی اس موقع پر خسرہ اور پولیوسے بچاو کیلئے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسیئن دی گئی فرنٹئر کور ژوب کے کمانڈنٹ محمد حیات نے بتایا کہ ایف سی ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے سرحدی علاقہ سمبازہ ایک دور دراز علاقہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں انشاء اللہ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کمانڈنٹ ژوب کرنل محمد حیات ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل پی پی ایچ آئی کے شیخ جہانزیب خان مندوخیل اور سید امان شاہ کا شکریہ ادا کیا۔