کوئٹہ میں گریڈ ایک سے 19تک کے لئے کی آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری وتعیناتی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء ) حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آفن نیفرو لوجی کوئٹہ میں گریڈ ایک سے 19تک کے لئے کی آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری وتعیناتی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بی پی ایس 16سے بی پی ایس تک کے لئے کمیٹی کے چیئرمین سیکریٹری صحت ہوں گے جبکہ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری (سروسز ii) ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری (ریگولیشن/ایڈمن) خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ قانون، ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) ورکرز ویلفیئرڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل( محکمہ صحت، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی آئی این یو کیو (BINUQ) متعلقہ محکمہ کے سربراہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اسی طرح بی پی ایس ایک تا بی پی ایس 15تک کی آسامیوں پر تقرری وتعیناتیوں کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی نمبر IIکے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ہوں گے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری (سروسزII)ایس اینڈ جی اے ڈی، ڈپٹی سیکریٹری (ریگولیشن/ایڈمن) محکمہ خزانہ، ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ قانون، ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ ورکرز ویلفیئر، ڈپٹی سیکریٹری (جنرل) محکمہ صحت اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی آئی این یو کیو (BINUQ) کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔