ضلعی انتظامیہ کے شہریوں کو سہولیات دینے کے دعوے ادھورے رہ گئے ، علی حیدری

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:39

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )اہلسنت و الجماعت کے ضلعی کنوینر حافظ صاحب علی حیدری نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ مراد جمالی شہریوں کو صحت کے سہولیات دینے کے دعوے صرف اخباری بیانات تک بیان محدود رہ گئے غریب مریضوں کے لئے وعدے اور دعوے تو بڑے بڑے کئے گئے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ان میں سے ایک وعد ہ بھی وفا نہ ہو سکامریضوں کو سہولت دینے کے بجائے ضلعی ہیڈ کواٹر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ٹی بی سینٹر کے ایک سینئر ڈاکٹر شفیع محمد لاشاری کا تبدلہ کر دیا گیا جو یہاں کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ضلعی ہیڈ کواٹر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ٹی بی سینٹر کے سینئر ڈاکٹر شفیع محمد لاشاری کا تبدلہ کرنے سے سینٹر ایک ماہ سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقے آئے ہوئے ٹی بی کے مریض رول گئے صوبائی حکومت نے ڈویژن میں عوام کی علاج معالج کے لئے کرڑوں روپے خرچ کرنے باوجود بھی ٹی بی سینٹر فعال نہیں ہو سکا اور اس سے ٹی بی کے مریضوں کو کوئی فائد ہ میسر نہ ہو سکا اگرفوری طور پر تبادلہ منسوح نہیں کیا گیا تو شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گئے۔