2015 ء تبدیلی کا سال ہے،عمران خان،
تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی،ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں، کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکسان کو شکست نہیں دے سکے گا، بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 23:38
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر نوجوان مایوس ہیں کھیلوں کا ایسا نظام لاؤں گا کہ کوئی پاکسان کو شکست نہیں دے سکے گا۔ 2015 ء تبدیلی کا سال ہے۔ تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی۔ بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلی دفعہ حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلی‘ نیا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔
حکمران کر پٹ ہیں چوری کرنے والے اپنی باریاں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت تعلیم پر زیادہ پیسہ خرچ کررہی ہے صوبے میں کرپشن کم ہوئی ہے نیب بنائی ہے ‘ لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرے گی۔ بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ پہلی بار جوڈیشل کمیشن بن رہا ہے جو انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرے گا عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی نظام ٹھیک نہیں مصباح الحق 34 اور محمد عرفان 32 سال تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا انتظار نہ کرتے رہتے۔ کھیلوں کا خصوصاً کرکٹ کا ایسا نظام لاؤں گا کوئی پاکستان کو شکست نہیں دے سکے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خراب نظام کا خاتمہ کرین گے پہلے مرحلے میں تحصیلوں اور پھر چھوٹی کونسلوں میں گراؤنڈ بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.