ٹوبہ ٹیک سنگھ،گھر میں زبردستی داخل ہوکر سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:36

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) گھر میں زبردستی داخل ہوکر سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ،محلہ فیض کالونی کے محمد عامر نے بتایا کہ محمد پرویز وغیرہ کے ساتھ اس کا لین دین کا تنازعہ تھا جس کا پنچائتی طور پر فیصلہ ہوگیا ،اس کے باوجود محمد پرویز اور حبیب اسلحہ سے مسلح ہوکر انکے گھر آئے اور قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے ،سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :