پنجاب حکومت خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،غفران چوپڑا

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:36

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پنجاب حکومت خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ میں فیملی ہیلتھ کلینک کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی غفران چوپڑا نے گورنمنٹ آئی کم و جنرل ہسپتال گوجرہ میں فیملی ہیلتھ کلینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر انوار الحق اور ڈاکٹر صابر حسین سمیت دیگر افسران اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے ،غفران چوپڑا نے کہا کہ مذکورہ یونٹ کی تعمیر سے تحصیل بھر کی آبادی کو خاندانی تولیدی صحت کی سہولیات فراہم ہوسکیں گی ،جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر انوار الحق اور ڈاکٹر صابر حسین نے فیملی ہیلتھ کلینک کی تعمیر کو عوامی صحت کی سہولیات میں اضافہ قرار دیتے ہوئے اسکی بروقت تعمیر کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :