جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کا تربیتی اجتماع (آج) ہوگا،

سید منور حسن، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا عبد الحق ہاشمی، حافظ نعیم الرحمن، محمد اسلام ودیگر خطاب کریں گے

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت آج مورخہ 22 مارچ کو مسجد طیبہ زمان ٹاوٴن کورنگی میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

تربیتی اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق امیر مولانا عبد الحق ہاشمی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈائریکٹر معارف اسلامی پروفیسر سید شاہد ہاشمی، امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام، نائب امیر سید مفخر علی خطاب کریں گے۔ امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام نے نائب قیم رفیع الزماں کو ناظم اجتماع مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :