بزم علم و فن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ میں شعراء نے سیاستدانوں کو منظوم کلام میں آڑے ہاتھوں لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:31

سکردو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) بزم علم و فن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ میں شعراء نے سیاستدانوں کو منظوم کلام میں آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق وزیراعلیٰ جو کہ صدر محفل بھی تھے مسکراتے ہوئے لفظوں کے تیر پھینکتے رہے۔ اپنی تقریر میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ صحافی اور شعراء سنتے نہیں بلکہ صرف سناتے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ سال تک صحافیوں نے بھی لفظوں کے تیر برسائے جبکہ ہم سنتے رہے اور شعرا نے بھی اشعار میں تنقید کی جس پر اس لئے مسکرا رہا ہوں کہ محفل میں شعراء میرے حق میں عقیدے بھی لکھیں گے۔

سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ شعراء معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جشن نوروز کے موقع پر خوشیاں منانے کی روایت بہت اچھی ہے ورنہ اس گھٹن ماحول میں تو خوشیاں ہی ماند پڑ گئی ہیں۔ محفل مشاعرہ میں حاضرین بھی تنقید اشعار پر داد دیتے رہے اور خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔