بسنگو بشو میں SCOMکے ٹاور ناکام ، سگنل غائب

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:17

سکردو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) بسنگو بشو میں SCOMکے ٹاور ناکام ہو گئے۔ علاقے میں SCOMسگنل غائب، ڈائیلاگ فون سسٹم بھی بیکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن جعفر علی نے بتایا کہ SCOحکام نے شاہراہ گلگت سکردو کے روڈ پر دریائے سندھ کے کنارے آباد قدیمی گاؤں بشو میں موبائل کی اور فون سروس کی سہولیات کی فراہمی کے لئے SCOM ٹاور اور ڈائیلاگ فون سسٹم متعارف کروایا تھا لیکن ڈئیلاگ سسٹم کی کال بار بار ڈراپ ہو رہی ہے جبکہSCOMکے سگنل گاؤں میں نہیں آتے ہیں اور اگر کال کرنی ہو تو پہاڑوں کی چوٹیوں پر جانا پڑتا ہے جس سے خطیر رقم سے لگائے گئے ٹاور کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ SCOM کے ٹاور کی غلط سائیڈ سلیکشن کی وجہ سے یہ مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے SCOکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاور کا پاور بڑھا ئیں تاکہ اس جدید سہولت سے عوام کو استفادہ حاصل ہو سکے۔