ہم آج نوروز کی خوشی اور کھرمنگ ضلع کی دوسری برسی منارہے ہیں ۔ خوشی اور غم کا ملا جلا ماحول ہے، امجد زیدی

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:17

سکردو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) کھرمنگ کی نوجوان سیاسی قیادت و شاعر امجد زیدی نے کہا ہے کہ ہم آج "نوروز "کی خوشی اور کھرمنگ ضلع کی دوسری برسی منارہے ہیں ۔ خوشی اور غم کا ملا جلا ماحول ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے جھوٹے اعلانات نے کھرمنگ میں پیپلز پارٹی کو شجرممنوعہ بنادیا ہے اور رواں الیکشن میں کھرمنگ سے کوئی باغیرت شخص پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا تاہم کسی اور جگہ میں رہائش پذیر کھرمنگ کے نام نہاد اور مکار لوگ کھرمنگ کے نام پر الیکشن میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرست لیڈر سید حیدر شاہ نے تو جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کھرمنگ ضلع کا تابوت بھی باقاعدہ نکالاتھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جھوٹے اور عیارانہ اعلانات کے بعد پارٹی کے آخری کنارے پر ہوں۔