کوئٹہ ،تین سو تیرہ بریگیڈ نامی تنظیم نے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) تین سو تیرہ بریگیڈ نامی تنظیم نے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی تین سو تیرہ بریگیڈ نامی تنظیم کے ترجمان غازی عبدالرشید نے نامعلوم مقام سے فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے مجاہدین نے سریاب روڈ پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے نصیب اللہ نامی اہلکار کو نشانہ بناکر قتل کیا یہ اہلکار دوران آپریشن چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور مجاہدین کی مخبری میں ملوث تھا ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ایسے سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے والے اہلکاروں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اس کے علاوہ ریاستی ڈیٹھ اسکوارڈ کے مخبروں کواوران کے آلہ کاروں کوبہت جلد کیفرکردارتک پہنچائیں گے چاہئے وہ کسی میریاسرداریانواب کی صورت میں ہویاعام علاقائی مخبرہو۔