مذہبی جماعتوں کو دہشت گرد کہنے والی ایم کیو ایم خود سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے،مولانا محمد رمضان مینگل،

جس کا ثبوت صولت مرزا کے انکشافات ہیں حکومت دیکھ لے دہشت گردی میں مذہنی جماعتیں ملوث ہیں یا قوم پرست اور سیاستدان ،صوبائی کنوینئر اہلسنت والجماعت

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:02

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے صوبائی کنوینر مولانہ محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کو دشت گرد کہنے والی ایم کیو ایم خود ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ثبوت صولت مرزا کے انکشافات ہیں حکومت وقت دیکھ لے کہ دہشت گردی میں مذہنی جماعتیں ملوث ہیں یا قوم پرست جماعت اور سیاستدان ملوث ہیں اہلسنت والجماعت ایک پر امن مذہبی جماعت ہے جو ملک بھر میں خلفائے راشدین کے نظام کے نفاز کے لیے عملی جد وجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی کنوینر مولانا محمد رمضان مینگل نے مدرسہ حیدر قرار مچھ میں ضلعی انتخابات کے انعقاد کے بعد صحافیوں سے بات جیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت اورا اس کے ادارے بخوبی اس امر سے واقف ہیں کہ کراچی میں بھتہ خوری اغواء برائے تاوان دہشت گردی اور قتل عام میں ملوث ہے باوجود اس کے ان کے ٹارگٹ کلرز اوار دہشت گردی میں موت کی سز پانے والے صولت مرزا کا ویڈیو بیان الیکٹرانک میڈیا پر چلا کر اسکی پھانسی موخر کی جاتی ہے جبکہ دیگر کو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا ہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دشت گردی میں ملوث تمام افراد کو یکساں اور بلاتفریق سزا دی جائے خواہ ان کا تعلق مذہبی سیاسی گروہی قوم پرست یا لسانی گروہ سے ہو لیکن حکومت نے نہیں مانا آج وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا مطالبہ حق اور سچ پر تھا مذکورہ جماعت کا دنیاکو پتہ ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ کس نے لگائی کراچی کو یرغمال بنا کر بھتہ خوری اور جید علماء کرام کی شہادتوں میں کون ملوث ہے لسانی جماعت کا سربراہ لندن میں بیٹھ کر وطن عزیز میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور متعدد سنگین مقدمات میں وہ مطلوب بھی ہے باوجود اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی جبکہ ملک کے اندر شک کی بنیاد پر بھی لوگوں کو اٹھایا اور گرفتار کیا جاتا ہے گزشتہ دنوں الطاف حسین نے رینجرز کو دھمکی دی اور کل رینجرز پر حملہ بھی ہوا قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں باوجود اسکے اُس کے خلاف کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ایک دفعہ حکومت اسے پاکستان لا کر اس پر مقدمات چلائیں جائیں پھر ایسا کوئی سیاستدان ملک چھوڑنے یا دہشت گردی کی جرت بھی نہیں کرئے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانہ تنذیل الرحما ن حیدری ، مولانا رحمت اللہ انقلابی ،مفتی شکر اللہ معاویہ حاجی نادر معاویہ و دیگر بھی تھے دریں اثناء مولانہ محمد رمضان مینگل کی نگرانی میں اہلسنت والجماعت ضلع کچھی بولان کی ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق صدر ملک عبدالقدوس نائب صدر مولانا عبدالطیف سرپرست اعلیٰ مولانہ محمد اعظم جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ انقلابی پریس سیکرٹری زاہد بلوچ و دیگر عہدہدار منتخب ہوئے