کوئٹہ ،ضلعی انتظامیہ کی زائد المیاد مشروبات اور غیر قانونی پلاسٹک بیگ کے استعمال کیخلاف کارروائی ،دکانداروں کو45000 سے زائد جرمانہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے زائد المیاد مشروبات اور غیر قانونی طورپر پلاسٹک بیگ کا استعمال کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو45000 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر مجسٹریٹ ببرک خان نے جناح ٹاوٴن پولیس تھانہ علاقہ میں زائد المیادمشروبات اور پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دکاندارون کو 45000 ہزار جرمانہ کیا اور تمام سامان کو ضائع کیا گیا اورانہوں نے تنبہ کی کے زائد معیاد مشروبات پلاسٹک تھیلوں کا دوبارہ استعمال کیا گیاتو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے