ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے ، اسحاق ڈار،
تمام سوشل سیکورٹی اداروں کو چلانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بجھوانے والے بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ خاندانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی،اجلاس سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:56
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے ، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بجھوانے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ خاندانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ نے کہا ہے ملکی وسائل سے غریب افراد کو سب سے پہلے نوازا جانا چاہیے حکومت ضرورت مند طبقے تک رسائی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہر ممکن مدد کرے گی اس موقع پر چیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے وزیر خزانہ کو بی آئی ایس پی کے 100روزہ پروگرام پر مکمل بریف کیا اور کہا کہ تمام سوشل سیکورٹی اداروں کو چلانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر خزانہ کو موجودہ چیرمین بی آئی ایس پی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شروع کیے گئے ای گورننس کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ اگلے ہفتہ سے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کو شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ر جسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو سکول بھجنے کے بدلے خصوصی مراعات دی جائیں گی بی آئی ایس پی 5ملین افراد کے نوازنے کے ٹارگٹ کو اس سال جون میں حاصل کر لے گی اسحاق ڈار نے نئی چیئرپرسن کی طرف سے بی آئی ایس پی کو متحرک فلاحی ادارے بنانے کے لئیکیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مختلف فلاحی منصوبوں کے مضبوط کیا جائے اور بی آئی ایس پی کو لوگوں کو دینے کے لئے نقد وظیفہ سکیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.