ثابت ہوگیا دھاندلی ہوئی ہے تو2015ء عام انتخابات کا سال ہوگا،بابراعوان ،

6ڈیفالٹر سینٹر بن گئے ،بلدیاتی الیکشن بروقت نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں ثابت ہوگیا کہ دھاندلی ہوئی ہے تو2015ء کا عام ا نتخابات کا سال ہوگا۔6ڈیفالٹر سینٹر بن گئے ہیں،بلدیاتی الیکشن بروقت نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کراچی کے مسائل حل کرے اگر کراچی میں تمام مسائل کو حل کیا جائے تو ملک ترقی کرسکتا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب صرف33دن رہ چکے ہیں اگر یہ انتخابات وقت پر نہ کرائے گئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے کے مطابق حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اس سے عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکا ہے بہت سارے سوالات جنم لینا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یوحنا آباد واقعہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بدقسمتی سے ہمارے سول ادارے اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے،حکومت فوج کو بلاتی ہے،انہوں نے کہا کہ 6ٹیکس ڈیفالٹر سینٹر کیسے بن گئے،جن میں جنرل قیوم،کلثوم پروین،رحمان ملک،نہال ہاشمی،عطاء الرحمان شامل ہیں ۔۔۔