امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،شیری مزاری،

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے،اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلاس میں کرینگے،بیان

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء)ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے،اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلاس میں کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے،کمیشن45روز میں فیصلہ دے گا،جوڈیشل کمیشن جو فیصلہ دے گا ہمیں قبول ہوگا،تمام جماعتیں جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت پیش کرسکیں گی،دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے ۔۔